الیکشن کمیشن نے مولانا فضل الرحمان کا مطالبہ مسترد کردیا

الیکشن کمیشن نے مولانا فضل الرحمان کے الیکشن کمیشن سے مستعفی ہونے کے مطالبے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ صاف شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابات کے بارے میں بغیر کسی ثبوت کے اس طرح کے بیانات افسوسناک اور حقائق کے بر عکس ہیں۔

ترجمان الیکشن نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بعض اخبارات میں مولانا فضل الرحمان سے منسوب غیر ذمہ دارانہ بیان کہ “الیکشن کمیشن استعفی دے”پر الیکشن کمیشن نے افسوس کا اظہار کیا ہے،اور اس مطالبے کو یکسر مسترد کرتے ہوئے سختی سے مذمت کی ہے،الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ صاف شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابات کے بارے میں بغیر کسی ثبوت کے اس طرح کے بیانات افسوسناک اور حقائق کے بر عکس ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ انتخابات کے دوران عوام نے آزادانہ ماحول میں اپنا حق رائے دہی استعمال کیا،اور پاکستانی عوام کے مینڈیٹ کا بغیر کسی جواز اور ذاتی مفاد کی بنیاد پر احترام نہ کرنا جمہوریت کے بنیادی اصولوں کے منافی ہے،الیکشن کمیشن یہ بھی واضح کرنا چاہتا ہے کہ انتخابی تنازعات کے لئے الیکشن کمیشن نے الیکشن ٹریبونلز مقررکیئے ہیں ،جو کہ ہائیکورٹس کے معزز حاضر سروس ججز ہیں جن کی تعداد 20ہے۔

ترجمان نے کہا کہ اگر کسی امیدوار کو کوئی شکایت ہےتو اس کے ازالے کے لئے قانون میں دیئے گئے طریقہ کار کے مطابق الیکشن پٹیشن دائر کرے،اس طرح قومی اداروں پر الزامات لگا کر دبا میں لانے کی روایت اب ختم ہونا چاہیے،الیکشن کمیشن ایک خودمختار آئینی ادارہ ہے جو اس طرح کے دبا کو قبول نہیں کرے گا۔

Be the first to leave a comment. Don’t be shy.

Join the Discussion

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>

جملہ حقوق محفوظ ہیں ... Khabar © 2018 ,, Powered by; IMRAN KHAN

%d bloggers like this: