پرویز مشرف نے ضمانتی مچلکوں کی واپسی کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا

سابق صدر پرویز مشرف نے اکبر بگٹی قتل کیس میں 20 لاکھ روپے ضمانتی مچلکوں کی واپسی کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا۔

سپریم کورٹ نے پرویز مشرف کی جانب سے دائر زرضمانت کی واپسی کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کرتے ہوئے اس پر بینچ بھی تشکیل دے دیا۔جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا تین رکنی بینچ 12 ستمبر کو پرویز مشرف کی زرضمانت واپسی کی درخواست کی سماعت کرے گا۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پرویز مشرف کو اکبر بگٹی قتل کیس سے بری کیا جاچکا ہے اس لیے زرضمانت کی رقم واپس کی جائے۔

Be the first to leave a comment. Don’t be shy.

Join the Discussion

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>

جملہ حقوق محفوظ ہیں ... Khabar © 2018 ,, Powered by; IMRAN KHAN

%d bloggers like this: