65 ء کی جنگ میں دشمن کے خلاف پوری قوم متحد اور اس کا جذبہ دیدنی تھا ‘ لیاقت بلوچ

لاہور۔ جماعت اسلامی پاکستان اور متحدہ مجلس عمل کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے مسلم ٹاؤن میں یوم دفاع کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ 65 ء کی جنگ میں دشمن کے خلاف پوری قوم متحد اور اس کا جذبہ دیدنی تھا ۔ مرد و خواتین ، طلبہ و نوجوان، شہری اور دیہاتی ، قومی جذبے کے ساتھ فوج کی پشت پر سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑے تھے ۔ 65 ء کی جنگ اور قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے راہ حق کے شہدا اور ملک و ملت سے وفا کے قابل فخر کردار ہیں ۔لیاقت بلوچ نے کہاکہ امریکا ، بھارت اور اسرائیل عالم اسلام ، خصوصاً ایٹمی صلاحیت رکھنے کی وجہ سے پاکستان کی دشمنی پر اکٹھے ہیں ۔ امریکی وزیر خارجہ کا بہت ہی کم وقت کے لیے دورہ پاکستان لاحاصل رہاہے ۔ وزیراعظم عمران خان خارجہ پالیسی ، قومی سلامتی کی حکمت عملی اور امریکا بھارت اسرائیل گٹھ جوڑ کے مقابلے کے لیے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلائیں اور قومی پالیسی بنائیں ۔ انہوں نے کہاکہ بلاشبہ ملک بڑی مشکلات سے دوچار ہے ،دشمن کے سامنے سپر اندازی ، جوانمردی اور زندہ قوموں کا شیوہ بنیں ۔ خود انحصاری ، عزت و وقار کے ساتھ آگے بڑھنے سے ہی پاکستان اسلامی ، خوشحال اور مستحکم ہوگا ۔

Be the first to leave a comment. Don’t be shy.

Join the Discussion

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>

جملہ حقوق محفوظ ہیں ... Khabar © 2018 ,, Powered by; IMRAN KHAN

%d bloggers like this: